ابنا: ایک آگاہ ذریعے نے کراچی میں سعودی عرب کے کونسلر کے حوالے سے رپورٹ دی ہےکہ ان مذاکرات کی شکست کا بنیادی سبب پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئي ایس آئي ہے۔ یہ مذاکرات طالبان کی درخواست پر انجام پائے تھے۔ اطلاعات ہیں کہ پاکستان اور افغانستان کے سربراہ طالبان کےساتھ سعودی عرب میں مذاکرات جاری رکھنا چاہتےہیں۔
یاد رہے امریکہ اور اسکے اتحادی دس برسوں سے افغانستان پر قبضہ جاری رکھنے کےباوجود بھی اس جنگ زدہ ملک میں امن قائم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ اسی شکست کی بنا پر امریکہ پاکستان اور افغانستان کے طالبان کے ساتھ مذاکرات پرمجبور ہوا ہے۔........
/169